اوتھل : بیلہ کے قریب المناک واقعہ، ندی میں نہاتے ہوئے تین بچیاں ڈوب کر جاں بحق۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز تاریخی شہر بیلہ سے تقریباً 30 کلومیٹر دور کے نواحی علاقے گوٹھ سیاں مائی پیر ندی میں نہاتے ہوئے تین بچیاں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔ ڈوب کر جاں بحق ہونے والی بچیوں میں زینب بنت غوث بخش، شازیہ بنت عبدالحمید شامل ہیں۔جب کہ ایک بچی کا نام تاحال معلوم نہ ہوسکا۔ زرائع کے مطابق بچیاں نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلی گئیں جس کے موجب وہ ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں تینوں بچیوں کا تعلق بیلہ کے مضافاتی علاقے گوٹھ سیاں مائی پیر سے بتایا جاتا ہے تین بچیوں کی ایک ساتھ ہلاکت پر علاقے میں کہرام مچ گیااور ہر آنکھ اشک بار ہوگئی۔
بیلہ،ندی میں نہاتے ہوئے تین بچیاں ڈوب کر جاں بحق

ٹیگز:
بیلہ،ندی
