قلات(ڈیلی گرین گوادر) قلات کے علاقے سنگنداس کے قریب قومی شاہراہ پر کار اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق اور دو افراد زخمی ہوگئے قلات پولیس کے مطابق گزشتہ روز قلات کے علاقے سنگنداس کے قریب قومی شاہراہ پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی کارگو ٹرک اور کراچی سے کوئٹہ جانے والی کار میں تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار ایک شخص معاذ احمد ولد علی احمد جانبحق ہوگیا جبکہ اسد ولد قمر حیدر ولد اسد زخمی ہوگئے اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور نعش اور زخمیوں کوسول ہسپتال قلات پہنچا دیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد ایک زخمی کو کوہٹہ ریفر کردیا گیا۔*
قلات،کار اورٹرک میں تصادم،ایک شخص جاں بحق،دو افرادزخمی

ٹیگز:
قلات
