مسلم باغ(ڈیلی گرین گوادر) مسلم باغ کے علاقے میں کرومائیٹ کان میں حادثے کے نتیجے میں 2کانکن جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جمعرات کو مسلم باغ کے علاقے میں کرومائیٹ کان میں حادثے کے نتیجے میں 5کانکن ملبے تلے دب گئے مقامی افراد نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے 2کانکنوں کی نعشیں جبکہ 2کو زخمی حالت میں نکال لیا جبکہ پانچویں کانکن کی تلاش جاری ہے۔
مسلم باغ،کرومائیٹ کان میں حادثے کے نتیجے میں 2 کانکن جاں بحق،دو زخمی

ٹیگز:
مسلم باغ
