پنجگور(ڈیلی گرین گوادر) پنجگور کاٹا گری میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے لیویز کے مطابق مقتولین کاٹاگری میں نائی کی دکان چلارہے تھے جن پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا مقتولین کی شناخت عبد الستار ولد بجار سکنہ میر پور خاص زبیر احمد سکنہ میرپور خاص، محمد زمان ولد محمد خان سے ہوگئی ہے لیویز نے واقعہ کے بعد لاشوں کو ٹیچنگ اسپتال پہنچایا اس سلسلے میں مذید کارروائی جاری ہے۔
پنجگور،حجام کے دوکان پر فائرنگ،3 افراد جاں بحق

ٹیگز:
پنجگور
