کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بنوں کینٹ میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہبنوں کینٹ میں دہشت گرد حملے کو ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں بہادر سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دئیے،قوم کو اپنی سیکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر فخر ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان کا دہشت گرد حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاشہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں دکھ کی اس گھڑی میں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
بنوں کینٹ میں دہشت گرد حملے کو ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان

ٹیگز:
وزیر اعلیٰ بلوچستان
