قلات (ڈیلی گرین گوادر) قلات ایف سی کے گاڈی پر خودکش حملہ، ایک اہلکار ہ شہید ، چار زخمی تفصیلات کے مطابق قلات کے قریب مین آر سی ڈی روڈ (N-25) پر 61 ونگ کمانڈر کی حفاظتی گاڑی پرخاتون خودکش بمبار نے حملہ کیا گیا۔ خاتون خودکش بمبار نے گاڑی کے قریب پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا، تاہم ونگ کمانڈر محفوظ رہے۔حملے کے نتیجے میں ایف سی کا ایک جوان نائیک عطا اللہ شہید ہو گیا، جبکہ چار اہلکار زخمی ہوئے، جن میں سپاہی وکیل کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جبکہ سپاہی زاہد، سپاہی عباس اور سپاہی مشتاق کی حالت مستحکم ہے۔زخمی اہلکاروں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے 61 ونگ ہیڈکوارٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
قلات،ایف سی کے گاڈی پر خودکش حملہ،ایک اہلکار شہید،چار زخمی

ٹیگز:
قلات
