وڈھ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی(بی این پی) کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کی کوششوں کے نتیجے میں دو ہفتوں سے بند وڈھ بازار کھول دیا گیا اور شٹر ڈان ہڑتال ختم کروا دی گئی۔عوامی مشکلات اور رمضان المبارک کے پیش نظر تاجران کی مشاورت سے یہ فیصلہ کیا گیا تاکہ شہری اپنی روزمرہ ضروریات پوری کر سکیں۔ وڈھ بازار میں دو ہفتے سے جاری کاروباری ہڑتال اور بازار کی بندش کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا تھا، تاہم سردار اختر مینگل کی مداخلت سے صورتحال بہتر ہوئی۔بی این پی رہنما نے تاجروں کی تنظیم انجمن تاجران اور دیگر متعلقہ اداروں سے مشاورت کے بعد وڈھ بازار کو کھلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ عوامی مشکلات کا حل ہماری اولین ترجیح ہے اور اس فیصلے سے مقامی لوگوں کو روزمرہ اشیا کی خریداری میں سہولت ملے گی۔شہریوں اور تاجروں نے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے سردار اختر جان مینگل کی کاوشوں کو سراہا۔ اس فیصلے سے علاقے میں کاروباری سرگرمیاں بحال ہو گئیں اور بازار میں تجارتی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو گئیں، جس سے مقامی معیشت کو بھی فائدہ پہنچا ہے۔
سرداراختر مینگل کی مداخلت سے وڈھ بازار کھل گیا،دو ہفتوں سے جاری شٹر ڈان ہڑتال ختم

ٹیگز:
سردار اختر مینگل
