کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگراں صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پر نس احمد علی نے کہا ہے کہ بلو چستان کے لئے کلاؤڈ پا لیسی بنا رہے ہیں جس کے تحت لائنوں میں نہ کھڑے ہو تے ہوئے بھی ایک شخص بل ادا کر سکے گا۔ یہ بات انہوں نے منگل کو اپنے دفتر میں صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ پہلی مر تبہ کلاؤڈ بیسڈ پا لیسی کے تحت بلو چستان کے تمام محکموں کو یکجا کر کے سینٹرل لائزڈ کیا جارہا ہے، مرکزاور دیگر صوبوں میں پہلے ہی کلاؤڈ پا لیسی آچکی ہے لیکن بلوچستان اس سلسلے میں پیچھے رہ گیا تھاجس کے بعد کا بینہ نے میری سر براہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جس نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ پالیسی بنا نے کے لئے صرف کا بینہ کے ممبران کو نہیں بلکہ پروفیشنل لوگوں کو بھی شامل کیا جائے گا کمیٹی میں وائس چانسلر بیوٹمز ڈاکٹر خالد حفیظ کو بھی شامل میں کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تر قی پذیر ممالک میں جب مستقبل کے فیصلے کئے جا تے ہیں تو وہ کلاؤڈ میں جا تے ہیں، بلو چستان میں پہلے کوئی کلاؤڈ پا لیسی نہیں تھی پہلی مر تبہ بلو چستان کے تمام محکموں کو یکجا کر کے سینٹرل لائزڈ کیا جائے گا۔ کلاؤڈ پا لیسی کووائس چانسلر اورکمیٹی نے دیکھا ہے جلد ہی وزیر اعلیٰ بلو چستان کو بہترین پا لیسی فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیاء کلاؤڈ پا لیسی کے تحت چل رہی ہے بلو چستان کے لئے ٹیلرمیڈ کلاؤڈ پا لیسی بنا رہے ہیں بلو چستان کے اپنے خدو حال ہیں انہیں دیکھ کر اضا فی سیکورٹی چیکس رکھیں گے بلو چستان کے ہر محکمے کے فائل ورک کو کلاؤڈ میں ڈالنے جا رہے ہیں تاکہ تمام اداروں کا ڈیٹا کلاؤڈ بیسڈ ہو سکے سادہ سے سادہ کے لوگوں کے پاس موبائل فون ہو تے ہیں کلاؤڈ بیسڈ پا لیسی کے تحت لائنوں میں نہ کھڑے ہو تے ہوئے بھی ایک شخص بل ادا کر سکے گا۔
بلو چستان میں پہلے کوئی کلاؤڈ پا لیسی نہیں تھی پہلی مر تبہ بلو چستان کے تمام محکموں کو یکجا کر کے سینٹرل لائزڈ کیا جائے گا، پر نس احمد علی

ٹیگز:
پر نس احمد علی
