حب (ڈیلی گرین گوادر)سیکرٹری ایریگیشن حافظ عبدالماجد کی ہدایت پر صنعتی زون کو پانی فراہمی یقینی بنانے اورکینال ایریگیشن ڈویژن حب منیجمنٹ کی مانیٹرنگ کے حوالے سے ٹیم نے فرائض کی سرانحام دہی شروع کردی ہیایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کی کریک ڈاون کی بدولت انڈسٹریل زون کو پانی فراہمی کے حوالے سے صنعت کاروں کے شکایات کا ازالہ ہونا شروع ہوگیا ہے سپرنٹنڈنٹ انجینئیرایریگیشن راشدکریم نے ایکسیئن ایریگیشن کینال حب کو سختی سے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہیکہ چیف سیکرٹری صوبائی وزیرایریگیشن اورسیکرٹری ایریگیشن کے واضح احکامات ہیں کہ ضلع حب کے عوام شہری آبادی زرعی شعبے سے وابستہ زمینداروں اور انڈسٹریل زون کے صنعتی شعبے کو پانی فراہمی میں کسی قسم کا تعطل اور سروسز ڈیلیوری میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی سپرنٹنڈنٹ انجینئر نے ایس ڈی اوآصف عمرانی کے ہمراہ حب ڈیم کینال سیلیڈاانڈسٹریل زون کو مستقل بنیادوں پرپانی فراہمی یقینی بنانے اورپانی چوری کی روک تھام کیلئے اقدامات تیز کردیے ہیں مانیٹرنگ ٹیم نے مسلسل ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن حب کی کوآرڈینیشن سے غیرقانونی ہائیڈرینٹس اورکینال سے پانی چوری کرنے والوں کیخلاف تیسرے روز آپریشن جاری رکھی جمعرات کے روز مانیٹرنگ ٹیم نیسپرنٹنڈنٹ انجینئر اورایس ڈی او ایریگیشن کی سربرایی میں حب ڈیم سے لیڈاصنعتی زون تک قائم تمام مائنرز کا دورہ کیا ڈیوٹی پر موجود عملے نے پٹرولنگ ٹیم کے ساتھ ملکر پانی چوروں کے خلاف ایریگیشن کینال ایکٹ پر عملدرآمد کروانے کیلئے آپریشن تیز کردیا ہے سپرنٹنڈنٹ انجینئر ایریگیشن راشدکریم نے حب کینال کے تمام مائنرز ڈسٹریبیوشن کا دورہ کیااوراٹک موڈ پر واْقع پمپنگ اسٹیشن کے سمر سیبل مشینری اورگیج میٹرچیک کئے راشدکریم نے دورے کے موقع پرزمینداروں محکمہ آبپاشی عملے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان کے احکامات پر عملدرآمد کیلئے ایریگیشن ڈییارٹمنٹ پرعزم اورمتحرکانہ کرداراداکررہی ہیعوام زمینداروں اورصنعتکاروں جائز شکایات ازالے میں تغافل نہیں برتی جائیگی انہوں نے بتایا کہ حب کینال کی تعمیر 21ہزارایکڑ قابل کاشت رقبے اورانڈسٹریز کی ضروریات کیمطابق ڈیزائن کی گء تھی شہری ابادی کی ضروریات کینال کی کمانڈایریا میں اضافے اوربڑھتی ہوئی انڈسٹریلائزیشن سے ضلع حب کی تیزرفتارترقی کے پیش نظر لسبیلہ کینال ری ماڈلنگ کی جانب حکومت خصوصی توجہ دے رہی یے اس سلسلے میں فیزیبلٹی اسٹڈی منظوری کے مراحل میں ہے
سیکرٹری ایریگیشن کے احکامات پرسپرنٹنڈنٹ انجینئیر راشد کریم کا حب کینال کا معائنہ

ٹیگز:
سیکرٹری ایریگیشن
