خضدار (ڈیلی گرین گوادر)خضدار کے علاقے ڈھاڈارو میں لیویز فورس نے مستقل بنیادوں پر چیک پوسٹ قائم کر کے قومی پرچم لہرا دیا۔ ضلعی انتظامیہ خضدار کی فوری کارروائی کے بعد لیویز فورس کی بھاری نفری علاقے میں تعینات کر دی گئی ہے۔سندھ کی جانب سے بلوچستان کی زمین پر دعوی ناکامتفصیلات کے مطابق، سندھ حکومت کے ادارے ثقافتی ورثہ تحفظ کی جانب سے حالیہ نوٹیفکیشن میں بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے ڈھاڈارو (کتے کی قبر) کو سندھ کا حصہ قرار دینے کی کوشش کی گئی تھی۔ یہ پہلا موقع نہیں، اس سے قبل 2018 میں بھی سندھ نے ایسا دعوی کیا تھا، جسے اس وقت کے ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ نے ناکام بنا دیا تھا۔اس بار بھی سندھ کے اس اقدام کے خلاف موجودہ ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے فوری طور پر حرکت میں آتے ہوئے لیویز فورس کو علاقے میں تعینات کیا۔ لیویز اہلکاروں نے پہنچ کر وہاں مستقل چیک پوسٹ قائم کر دی اور بلوچستان کی سرحدوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے قومی پرچم لہرا دیا۔بلوچستان کی زمین و پہاڑ بلوچستان کے رہیں گیضلعی انتظامیہ خضدار کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی زمین و پہاڑ بلوچستان کے ہیں اور کسی بھی غیر قانونی دعوے کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ عوامی اور سیاسی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ کے اس فوری اقدام کو سراہتے ہوئے اسے بلوچستان کی خودمختاری اور سالمیت کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔
خضدار،لیویز فورس نے ڈھاڈارو میں چیک پوسٹ قائم کردی

ٹیگز:
خضدار
