سوئی(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور وفاقی وزیر برائے ترقیات و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کچھی کینال کی بحالی کے بعد سیراب ہونے والی زرعی زمینوں کا معائنہ کیا اس موقع پر مقامی زمینداروں اور کسانوں نے دونوں رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کچھی کینال کی بحالی سے علاقے میں زرعی پیداوار میں نمایاں بہتری آئی ہے اور ایک نئی خوشحالی کی لہر دوڑ گئی ہے کچھی کینال کی بحالی بلوچستان کے زرعی شعبے کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے جس کا کریڈٹ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور وفاقی وزیر احسن اقبال کی قیادت کو جاتا ہے مقامی کسانوں کی امیدیں اس منصوبے سے وابستہ ہیں اور اگر حکومت اس کی مستقل نگرانی جاری رکھے تو یہ بلوچستان کے زرعی انقلاب کی بنیاد بن سکتا ہے وفاقی وزیر احسن اقبال جمعہ کے روز وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ سوئی پہنچے تھے جہاں انہوں نے حکومت بلوچستان اور پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کے مابین ہونے والے تاریخی معاہدے کی تقریب میں بھی شرکت کی بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے کچھی کینال کمانڈ ایریا کا دورہ کیا اور اس زرعی زمین کا جائزہ لیا جو اس منصوبے کی بحالی سے قبل بنجر اور غیر آباد تھیں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر کہا کہ کچھی کینال بلوچستان کے کسانوں کے لیے ایک نئی زندگی کی نوید ہے جب یہ منصوبہ تعطل کا شکار تھا تو علاقے میں زرعی زمینیں غیر آباد پڑی تھیں لیکن اس کی بحالی کے بعد یہاں ایک بار پھر سبزہ لوٹ آیا ہے وفاقی وزیر احسن اقبال نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے کچھی کینال جیسے منصوبے صرف ایک علاقے کی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی زراعت اور معیشت کے لیے اہم ہیں ہم اس کے دوسرے اور تیسرے فیز کو بھی جلد مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ اس کے فوائد مزید علاقوں تک پہنچ سکیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے کسانوں کو جدید زرعی سہولیات اور پانی کی مستقل فراہمی کے لئے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان اور احسن اقبال کا کچھی کینال کمانڈ ایریا کا معائنہ، غیر آباد ارضیات کی دوبارہ سیرابی پر اظہار مسرت

ٹیگز:
کچھی کینال
