کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے صوبائی سیکرٹریٹ پر پولیس نے ایک بڑا چھاپہ مارا۔ چھاپہ اس وقت پڑا جب پی ٹی آئی بلوچستان کے آفس میں 8 فروری کے احتجاج کے حوالے سے اہم میٹنگ جاری تھی، جس کی صدارت کوئٹہ ڈسٹرکٹ کے صدر سردار زین العابدین خلجی کر رہے تھے۔مختلف تھانوں کے پولیس افسران بشمول ایس پی، ڈی ایس پی، اور ایس ایچ او نے سیکرٹریٹ کو گھیرے میں لے لیا۔ اس دوران سردار زین العابدین خلجی اور ایڈوکیٹ اقبال شاہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ پارٹی نے اس کارروائی کو غیر قانونی اور سیاسی انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے شدید احتجاج کیا ہے۔
کوئٹہ،پی ٹی آئی بلوچستان صوبائی سیکرٹریٹ پر پولیس کا چھاپہ، ڈسٹرکٹ صدر گرفتار

ٹیگز:
پی ٹی آئی بلوچستان
