کوہلو(ڈیلی گرین گوادر) ضلع کوہلو میں غیر تجربہ کار ڈاکٹر وں کی بھر مار سے مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دور دراز ضلع کوہلو میں عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار جبکہ محکمہ صحت کی جانب سے چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے سے مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئی ہیں کوہلو میں گزشتہ ایک سال کے دوران کئی مریض عطائی ڈاکٹروں کے باعث زندگی کی بازی ہار چکے ہیں کوہلو شہر کے ماڈل ٹاؤن میں موجود امیرمیڈی کیئر سینٹر میں اب تک تین سے زائد نومولود بچوں کی زندگیاں جاچکی ہیں مذکورہ سینٹر سمیت ضلع کے غیر رجسٹرڈ اور عطائی ڈاکٹروں کے خلاف تاحال کوئی سخت کارروائی نہیں کی سکی ہے جس کی وجہ سے کوہلو میں مریض رل کر رہ گئے ہیں کوہلو کے شہریوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوہلو میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی جانب سے عطائی ڈاکٹروں اور خود ساختہ میڈیکل سینٹروں کے خلاف کارروائیاں نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے متعلقہ ڈاکٹروں کی غفلت سے کوہلو میں یرقان،ایچ آئی وی،کینسرسمیت دیگر امراض میں شہری تیزی سے مبتلا ہورہے ہیں شہریوں نے مزید کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر عقیل بلوچ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شیر زمان مری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کوہلو میں موجود تمام میڈیکل سینٹروں کا جائزہ لیکر عطائی و غیر تجربہ کار ڈاکٹروں،میڈیکل ٹیکنشنز،لیڈی ہیلتھ ورکرز کے خلاف فوری کارروائی کی جائے تاکہ لوگوں کی زندگیاں محفوظ بنائی جاسکے۔
کوہلومیں عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار،چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے سے مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئی

ٹیگز:
کوہلو
