کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے بلوچستان میں بجلی کا نام و نشان نہیں لیکن عوام کو بل بھیجے جا رہے ہیں، جبکہ قلات جیسے علاقوں میں درجہ حرارت منفی 12 ڈگری تک گر چکا ہے صوبہ اس وقت حالتِ جنگ میں ہے، لیکن حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے حکمرانوں نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو ملک کو ایک اور بنگلہ دیش جیسے بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے بلوچستان کے مسائل کو طاقت کے ذریعے دبانے کی بجائے مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے خصوصی بات چیت کر تے ہوئے کہی مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بجلی کا نام و نشان نہیں لیکن عوام کو بل بھیجے جا رہے ہیں، جبکہ قلات جیسے علاقوں میں درجہ حرارت منفی 12 ڈگری تک گر چکا ہے، مگر وہاں گیس دستیاب نہیں۔صوبہ اس وقت حالتِ جنگ میں ہے، لیکن حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اگر حکمرانوں نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو ملک کو ایک اور بنگلہ دیش جیسے بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کو طاقت کے ذریعے دبانے کی بجائے مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔حکومت عوام سے ٹیکس ضرور لیتی ہے لیکن انہیں بنیادی سہولیات دینے میں مکمل ناکام ہے۔ اگر عوام کو بنیادی ضروریات اور تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو ان میں احساس محرومی مزید بڑھ جائے گا، جس کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں۔مولانا عبدالغفور حیدری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بلوچستان کے عوام کو فوری ریلیف فراہم کرے، بجلی اور گیس کی عدم دستیابی جیسے مسائل کو حل کرے اور صوبے میں امن و امان کی بحالی کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھائے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی عوامی حقوق کی جنگ جاری رکھے گی اور ناانصافی کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کرے گی۔
بلوچستان کے مسائل کو بزور طاقت کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حل کرناچاہیے،مولاناعبدالغفورحیدری

ٹیگز:
مولاناعبدالغفورحیدری
