کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں خوارج کے حملے کو ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو خراج تحسین پیش کیا ہے، یہاں جاری ایک بیان میں وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ یہ حملہ وطن دشمن عناصر کی ایک اور بزدلانہ کوشش تھی جسے ہماری بہادر افواج نے ناکام بنا کر ثابت کر دیا کہ پاکستان کے محافظ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں وزیر اعلیٰ نے وطن کے دو بہادر سپوتوں، نائیک طاہر خان اور لانس نائیک طاہر اقبال کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں شہداء ہماری قوم کے ہیرو ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ملک و قوم کی حفاظت کی انہوں نے کہا کہ ان بہادر جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ان کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت بلوچستان سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوت سے لڑیں گے انہوں نے کہا کہ خوارج کے خلاف جاری آپریشنز کو مزید تیز کیا جائے گا اور ان عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا جو امن کے دشمن ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی سرزمین پر دہشت گردوں کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں اور حکومت عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے میر سرفراز بگٹی نے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کی خدمات تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔
شہدء ا ہمارے قومی ہیرو ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ملک و قوم کی حفاظت کی،وزیراعلیٰ بلوچستان

ٹیگز:
وزیراعلیٰ بلوچستان
