کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ(ن)بلوچستان کے جنرل سیکرٹری ورکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے صوبائی وزیر مواصلات وبلوچستان میں پارلیمانی لیڈر میر سلیم احمد کھوسہ رکن اسمبلی شیخ زرک خان مندوخیل اور پارٹی کارکنوں کے ہمراہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور قائد مسلم لیگ(ن)میاں محمدنوازشریف کی سالگرہ کی مناسبت سے کیک کاٹا۔اس موقع پر شرکا سے اظہار خیال کرتے ہوئے جمال شاہ کاکڑ نے بانی پاکستان اور میاں محمدنوازشریف کی پیدائش پر پوری قوم کومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ بانی پاکستان کی مسلمانوں کیلئے الگ وطن کے جذبے اور عزم سے آج ہم ایک آزاد ملک کی آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں قائداعظم کی شخصیت اور مثالی کردار نے ہمیں جمہور کا راستہ دکھا کر دنیا کے افق پر ایک آزاد وطن دیا۔ آج پاکستانی قوم انتہائی خوداری اور شجاعت کے ساتھ سر اٹھا کر جی رہے ہیں جو اس عظیم مفکر اسلام کی مرہون منت ہے جھنوں نے کبھی بھی باطل کے گندے عزائم کو پروان چڑھنے نہیں دیا بلکہ مسلمانان برصغیر کے لئے سب کچھ دا پر لگا دیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے اپنے قیام کے بعد بہت سی مشکلات کاسامنا کیا لیکن جب میاں محمد نوازشریف کا دور اقتدار آیا توانہوں نے پاکستان دشمنوں کے عزائم کوبانپتے ہوئے وطن عزیز کو ایٹمی قوت بنایا جس کے بعد سے دشمن پھر کبھی پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کا سوچ بھی نہیں سکا آج پاکستان کا دنیا میں ایٹمی اسلامی قوت کے طور پر اپنا ایک مقام ہے جس کاکریڈٹ میاں محمدنوازشریف کوجاتاہے،انہوں نے کہاکہ آج میاں نوازشریف کی یوم پیدائش ہے ہمیں پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے میاں نوازشریف کے وژن کو سامنے رکھتے ہوئے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے،انہوں نے بلوچستان کو ہمیشہ پہلی ترجیح کے طورپر رکھاہے۔
وفاق نے بلوچستان کو ہمیشہ پہلی ترجیح کے طورپر رکھاہے،جمال شاہ کاکڑ

ٹیگز:
جمال شاہ کاکڑ
