سبی (ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ کی معائنہ ٹیم نے میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی کا دورہ کیا ٹیم میں غلام علی بلوچ (چیئرمین سی ایم آئی ٹی)، طارق الرحمان بلوچ (ممبر سی ایم آئی ٹی)، قاسم مینگل (ممبر سی ایم آئی ٹی) شامل تھے وائس چانسلر میر چاکر خان رند یونیورسٹی جہاں وش کریم نے فیکلٹی ممبروں کے ساتھ انکا استقبال کیا۔ وزیر اعلیٰ کی معائنہ ٹیم نے تعلیمی پروگراموں، انفراسٹرکچر، اور جاری منصوبوں کا جامع جائزہ لیا دورے کا مقصد اعلیٰ تعلیمی نظام کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ حکومت کے عزم کی نشاندہی کرنا ہے۔
وزیراعلیٰ کی معائنہ ٹیم کا میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی کا دورہ

