کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ مستقل امن و استحکام کا راستہ طاقت نہیں مصالحت و مفاہمت ہیں، اسٹاک مارکیٹ کی تیزی کے دعوے کرنے والی حکومت اس سے صرف اپنابھرم رکھے ہوئے ہے،یہ بات انہوں نے پارٹی کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام جمہوریت کی سوگوار نہیں بنے گی بلکہ عملی طور پر میدان میں جمہوریت کی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مدارس رجسٹریشن بل کو بلاتاخیر دستخط کرکے نافذ کریں ورنہ جمعیت علماء اسلام سخت رد عمل دیگی وہ تمام محرکات بھی سامنے لائے جائیں جس کی وجہ سے اس بل پر دستخط میں تاخیر برتی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں اسلامی قوانین کی راہ میں ہمیشہ کوئی نہ کوئی رکاوٹ بنائی جاتی ہے مذہبی طبقے کی دیرینہ مسائل کی حل کی طرف حکومت سنجیدہ ہی نہیں ہے جمعیت علماء اسلام نے حکومت کے خلاف اب تک سخت رد عمل سے گریز کیا ہے لیکن حکومت معاملات کو خوامخواء پیچیدگی کی طرف لے جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام متحرک سیاسی جماعت ہے جو ہر دور میں بلاکسی تعطل کے عوام کے درمیان موجود رہی ہے اقتدار کے حصول کے لئے حکمران عوام کی ہمدردی حاصل کرنے کیلئے انکا سہارہ لیتے ہیں، اقتدار میں آنے کے بعد عوام سے انکا کوئی سروکار نہیں ہوتا۔
مدارس کی رجسٹریشن بل پر فور ی طور پر دستخط کر کے نافذ کیا جائے،سینیٹرمولانا عبدالواسع

ٹیگز:
سینیٹرمولانا عبدالواسع
