کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مخلوط حکومت میں پیپلز پارٹی شامل ہے ہمیں مکمل اکثریت نہیں جسکی وجہ سے کچھ پالیسیاں ہم نہیں لاسکتے ہیں جس طرح ہمارے چیئرمین کی خواہش ہے ضلع واشک میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے وہاں ہم خطیر رقم ترقیاتی منصوبے دے رہے ہیں بلوچستان میں ہم شہید بے نظیر سکالرشپس پروگرام کے تحت جو ٹاپر ہیں ان کو 16سال سکالر شپس پروگرام دیں رہے ہیں ہم بلوچستان کے بچے اور بچیوں کا اعلی تعلیم کے لیے ملک سے باہر 200یونیورسٹیوں میں بھیج رہے ہیں بے نظیر بھٹو شہید کے وژن کے مطابق عام پھسے ہوئے غریب لوگوں کو آگے لا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں سینیٹر صابر بلوچ صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ اراکین اسمبلی پیپلز پارٹی کے رہنما سید اقبال شاہ سمیت سینکڑوں مرد اور خواتین کارکن شریک تھے اس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں دو مہینے کے اندر این آئی سی وی ڈی طرز کے ہسپتال کا افتتاح چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کریں گے حکومت بلوچستان مفت پیپلز ایئر ایمولینس کا افتتاح کرنے جارہے ہیں پیپلز پارٹی کا کارکن 20سال سے محروم ہے وزیر اعلی ہاوس پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے لیے دروازے کھلے ہیں وزیر اعلی کی کرسی پھولوں کا سٹیج نہیں بلکہ کانٹوں کا ہار ہے میں بلوچستان کے لوگوں کا خدمت کرنا چاہتا ہوں دہشتگردوں کا مقابلہ ہمیشہ پیپلز پارٹی نے آنکھوں سے آنکھ ملا کر کیا ہے بندوق کی زور پر کوئی اپنا نظریہ بلوچستان میں مسلط نہیں کرسکتا ہے یہاں نظریہ عوام کا چلے گا بلوچستان کے کونے کونے میں میرٹ پر اساتذہ بھرتی کریں گے کلاس فور کی ملازمین کا پہلا حق پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا ہے ہم روزگار کے مواقع پیدا کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ اخوت پاکستان کے ساتھ بلوچستان کے عوام کے لیے آسان قرضوں کا معاہدہ کرلیا ہے جلد بلوچستان بھر میں ان کے دفاتر بن جائیں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کرپشن میں جھکڑا ہوا تھا ہم نے گڈ گورننس کے ذریعے نکالنے کا جدوجہد کرنا ہوگا بلوچستان کے ہر ضلع میں دو دو سو سکولز بند تھے آج 12سال بعد ان بند سکولوں کو کھول دیا ہے میں عام کارکن ہوں نہ ہی نواب اور نہ ہی سردار کا بیٹا ہوں۔
وزیر اعلیٰ کی کرسی پھولوں کا سٹیج نہیں بلکہ کانٹوں کا ہار ہے،میرسرفرازبگٹی

ٹیگز:
میرسرفرازبگٹی
