بولان :سابق گورنربلوچستان شہید نواب غوث بخش رئیسانی کی 34ویں برسی مہر گڑھ میں عقیدت احترام کے ساتھ منائی گئی،اس موقع پر سولجر آف پاکستان شہیدنوابزادہ سراج خان رئیسانی،شہید نوابزادہ حاجی محمد اسماعیل رئیسانی،شہید میر اکمل رئیسانی اور دیگر شہداء کی روح کو ایصال ثواب کیلئے قر آن خوانی اورلنگر تقسیم کیا گیا تاریخی شہر مہر گڑھ میں نواب زادہ میر براؤ رئیسانی کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی سابق گورنر بلوچستان شہید نواب غوث بخش رئیسانی کی 34ویں برسی انکے آبائی گاؤں مہر گڑھ میں عقیدت احترا م کے ساتھ منائی گئی اس موقع پر نائب عبد الحمید بنگلزئی،رئیس خدا بخش دیناری،ماما اسلم اور دیگر بھی موجود تھے شہداء کی روح کو ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی، درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت کی گئی اور لنگر تقسیم کیا گیا
سابق گورنربلوچستان شہید نواب غوث بخش رئیسانی کی 34ویں برسی مہر گڑھ میں عقیدت احترام کے ساتھ منائی گئی

ٹیگز:
نواب غوث بخش رئیسانی
