کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)بلوستان کے شہر تربت میں دستی بم کا دھماکا کوئی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق دستی بم کا دھماکا تربت شہر میں واقع ایریگیشن کالونی کے قریب سرکاری رہائشی مکان کے قریب ہوا ہے، دھماکا نامعلو م ملزمان کی جانب سے کیا گیا جو دستی بم پھینکنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے، واقعہ کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے، علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے،دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، مزید تحقیقات جاری ہے۔
تربت،ایریگیشن کالونی میں دستی بم دھماکہ

ٹیگز:
تربت
