پشین(ڈیلی گرین گوادر) تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے مؤثر اقدامات ناگزیر ہے، تعلیمی اداروں کے بنیادی مسائل کے حل اور طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین رکن صوبائی اسمبلی اصغر خان ترین، ضلعی امیر اور سابق ایم این اے مولانا کمال الدین اور ضلعی تعلیمی کمیٹی کے چیئرمین مولانا احسان اللہ نے ضلعی تعلیمی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کمیٹی کا اجلاس چئیرمین ایجوکیشن کمیٹی مولانا احسان اللہ کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس چیرمین پی اے سی ایم پی اے حاجی اصغرخان ترین، ضلعی امیر صاحبزادہ مولانا کمالدین نے تحصیل پشین امیر مولانا عطاء اللہ اغا ناظم عمومی مولانا امین اللہ سمیت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد زمان ترین، ڈی ڈی او محمد اورنگزیب سمیت محمکہ کے دیگر اعلی افیسران اور کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع پشین کے تعلیمی اداروں کی بہتری اور ان کے مسائل کے حل کیلئے مختلف تجاویز پر غور و حوض سمیت مختلف اقدامات پر بحث کی گئی۔ اجلاس میں پشین میں تعلیمی معیار کی بہتری اور بند سکولوں کو فعال بنانے کیلئے ضلعی محکمہ تعلیم کو موثر اقدامات اٹھانے کے عمل کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ ایک معیاری تعلیمی ماحول کی موجودگی میں ہی ہم معاشرتی زوال سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی معیار کے انحطاط اور اس سلسلے میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے ہر سطح پر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ اجلاس میں پشین کے تعلیمی اداروں کے مسائل کو صوبائی محکمہ تعلیم کے توسط سے حل کرنے کیلئے موثر حکمت عملی بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ تعلیم کا معیار اور دستیاب سہولیات علاقے کی ترقی اور خوشحالی کیلیے بنیاد فراہم کرتی ہیں۔ صوبائی حکومت حکومت کو تعلیم کے حوالے سے موجود خامیوں پر غور کرکے مؤثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ علاقے کے مستقبل کو روشن بنایا جاسکے۔
تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے مؤثر اقدامات ناگزیر ہے،اصغر خان ترین

ٹیگز:
اصغر خان ترین
