جنگل پیرعلیزئی (ڈیلی گرین گوادر)اسلام آباد سے جمعیت علما اسلام کے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کے مبینہ اغوا کے خلاف غبیزئی قبائل اور جمعیت علما اسلام کے کارکنوں نے کوئٹہ چمن شاہراہ جنگل پیر علی زئی اور قلعہ عبداللہ کے مقام پر احتجاجا بند کر دیا کوئٹہ چمن شاہراہ کی بندش کے باعث مال بردار ٹرکوں اور کنٹئینرز کی قطاریں لگ گئی شاہراہ کی بندش سے افغانستان سے آنے والا فریش فروٹ انگور اور انار کے سیکڑوں کنٹئینرز پھنس گئے شاہراہ کی بندش سے سیکڑوں مسافر گاڑیاں پھنس گئی،مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا جمعیت علما اسلام اور قوم غبیزئی کے رہنماوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ سنیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کو گذشتہ روز اپنے بڑے بیٹے معسود خان کے ساتھ مبینہ طور پر اغوا کیا گیا ہے سینٹر عبدالشکور خان اچکزئی کی بحفاظت رہائی تک شاہراہ بند رہے گی۔
سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کے مبینہ اغوا کے خلاف کوئٹہ چمن شاہراہ احتجاجابند

