کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سینئررہنماء نواب ایاز خان جوگیزئی نے کہاہے کہ دکی میں مزدوروں کا قتل دلخراش واقعہ ہے واقعہ پہلا یا آخری نہیں ہے بلکہ آئے روز ایسے واقعات میں اضافہ ہورہاہے پہ در پہ ایسے واقعات کا ہونا تشویشناک ہے۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماوں عبدالرحیم زیارت وال، سردار شفیق ترین، قہادر خان ودان، ڈاکٹر حامد اچکزئی اوردیگرکے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ نواب ایاز جوگیزئی نے کہاکہ دکی میں مزدوروں قتل کے بہیمانہ واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں واقعہ میں 21 مزدور شہید اور 7زخمی ہوئے۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں ایسے وااقعات اورحملوں میں تیزی آرہی ہے آج ہمارے بچے بھی محفوظ نہیں ہیں ملک میں زندگی گزارنابھی مشکل ہوگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ فام 47 والے دکی واقعے کے بعدگئے تھے لیکن ان بیچارو ں کے پاس اختیار ہی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی اور مضبوط فوج رکھنے والا ملک ہے ملک میں ہم قرضے لیتے ہیں اورپھر خوشی مناتے ہیں،76 سال سے اس ملک میں چھوٹی قوموں کے ساتھ استحصال ہورہاہے قرضے پورے ملک کیلئے آتے ہیں لیکن استعمال پنجاب میں ہورہے ہیں اور ہم جانوروں سے بھی ابتر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ان کا دعوی تھا کہ سیکیورٹی کے نام پر ایک سیکیورٹی ادارے کو سالانہ 45 کروڑ روپے دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صرف دکی اور ہرنائی اضلاع میں ان کے میں ایسا ساتھ کیوں ہو رہا ہے یہ ٹیکسسز صرف ہم پر کیوں لاگو ہیں بلوچستان کے باقی حصہ میں ایسا کہیں نہیں ہے۔
دکی میں مزدوروں کا قتل دلخراش واقعہ ہے،ملک میں زندگی گزارنابھی مشکل ہوگیا ہے،نواب ایاز جوگیزئی

ٹیگز:
نواب ایاز جوگیزئی
