روالپنڈی(ڈیلی گرین گوادر)سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں 2 الگ الگ کارروائیوں میں 4 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے صوبے کے ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، فورسز سے جھڑپ کےدوران 2 خوارج مارے گئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق دوسری کارروائی خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں کی گئی، کارروائی کے دوران جھڑپ میں 2 خوارج مارے گئے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، ہلاک خوارج دہشت گردی، شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔

