کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل سینیٹر جان محمد بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 44کے عدالتی فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن فوری طور پر ریٹرنگ آفیسر پی بی 44 کے خلاف ایف آر کرے اور عوامی حق و رائے کی بے احترامی کے جرم میں انہیں نوکری سے برخاست کرکے گرفتار کیا جائے۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ سینیٹر جان محمد بلیدی نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کی عمارت کو منہدم کرنے کی ہرگز ضرورت نہیں، حکومت بلوچستان کو اسمبلی کے لیے نئی عمارت کی ضرورت محسوس ہورہی ہے تو کسی نئی جگہ کا انتخاب کرکے بلوچستان اسمبلی کے لیے عمارت تعمیر کرے اس تاریخی عمارت گرانا قومی جرم ہوگا جو کسی صورت بھی قابل قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی ایم پر پابندی فرمائشی پروگرام کا حصہ ہے،وزیراطلاعات کی وضاحت میں صداقت نہیں،سیاست پر پابندی کے انتہائی منفی اثرات مرتب ہونگے، حکومت سیاسی بالیدگی اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فیصلے پر نظرثانی کرے وفاقی اور صوبائی حکومتیں دانستہ حالات کو خراب کرنے کی کوشش کررہی ہیں مشکل صورتحال میں پشتون عوام کے ساتھ ہیں۔
بلوچستان اسمبلی کی عمارت کو منہدم کرنے کی ہرگز ضرورت نہیں،سینیٹر جان محمد بلیدی

ٹیگز:
سینیٹر جان محمد بلیدی
