ڈیرہ اللہ یار (ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ اللہ یار بیشتر نجی اسکولز بغیر رجسٹریشن اور محکمہ ایجوکیشن کی این او سی کے بغیر چلنے کا انکشاف، انتظامیہ اور ایجوکیشن آفیسر نے مشترکہ کاراوئی کے دوران تین ریذیڈنشل سمیت 10 نجی اسکولز کو سربمہر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اللہ یار میں نجی اسکول میں 5 طلبہ کے ساتھ بدفعلی کا معاملہ سامنے آنے کے بعد ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ایجوکیشن نے نجی اسکولز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا، ڈپٹی کمشنر جعفرآباد اظہر شہزاد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر فہد شبیر اور ناظم تعلیمات شاہ بخش پندرانی نے شہر میں عرصہ دراز سے چلنے والے نجی اسکولز کا دورہ دیا، انتظامیہ اور ایجوکیشن آفیسر کے دورے کے دوران انکشاف ہوا کہ شہر میں قائم 42 نجی اسکولز میں بیشتر پرائیویٹ اسکولز بغیر رجسٹریشن اور محکمہ ایجوکیشن کی این او سی کے چل رہے ہیں، اکثر اسکولوں کی عمارتیں خستہ حال اور بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں، اسکولز انتظامیہ طلبہ سے بھاری فیسیں وصول کرکے جیب گرم کرتے رہے ہیں، بیشتر اسکولز کی عمارتوں میں بیت الخلاء، کلاس رومز میں ڈیسک، کرسیاں، ٹاٹ، پنکھے تک موجود نہیں، ریذیڈنشل اسکولز میں طلبہ سے ماہانہ 10 ہزار سے 12 ہزار تک فیس بھی وصول کی جا رہی ہے، نجی اسکولز کے خلاف کارروائی کے بعد اسسٹنٹ کمشنر فہد شبیر اور ناظم تعلیمات شاہ بخش پندرانی نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ نجی اسکولز میں بیشتر کی حالت زار اسکول کے ضابطہ اخلاق کے برعکس ہے، بغیر این او سی اور رجسٹریشن کے چلنے والے اسکول اور ہاسٹلز کو سربمہر کردیا گیا ہے قبل ازیں نجی اسکولز بلوچستان ایجوکیشن فا?نڈیشن سے رجسٹریشن لیکر قائم کیے جاتے رہے جس کے باعث محکمہ ایجوکیشن کے زیرانتظام نہیں آ رہے تھے، تاہم کچھ عرصے سے نجی اسکولز کی رجسٹریشن محکمہ ایجوکیشن کے ذریعے کی جانے لگی ہے، انکا کہنا تھا کہ دورے کے دوران اکثر اسکولز میں دروازے اور کھڑکیاں تک موجود نہیں پائے گئے ریذیڈنشل اسکولز سے طلبہ کو ریسکیو کرکے گھروں کو روانہ کردیا گیا ہے۔
ڈیرہ اللہ یار،بیشتر نجی اسکولز بغیر رجسٹریشن اور محکمہ ایجوکیشن کی این او سی کے بغیر چلنے کا انکشاف

ٹیگز:
ڈیرہ اللہ یار
