اسلام آلاد(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے سینیئر رہنما سیّد خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مجوزہ آئینی ترمیم کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہمارا اتفاق ہوگا تو حکومت کو بتائیں گے۔
بلاول بھٹو کی سربراہی میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہاکہ ملک و قوم اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے لیے قانون سازی کرنا ہمارا حق ہے، جس سے کوئی نہیں روک سکتا۔ جو بل لا رہے تھے تھے اس سے کچھ چیزیں ہٹائی گئی ہیں۔
سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ملاقاتیں جاری رہیں گی، آج ہم نے انہیں اعتماد میں لیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ساری جماعتوں سے بات کرکے آئینی ترمیم پارلیمنٹ میں پیش کریں گے، فضل الرحمان سے ملاقات میں کہاکہ جن باتوں پر سب کا اتفاق ہے ان پر بیٹھ جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گزشتہ رات بھی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور آئینی ترمیم پر حمایت کا مطالبہ کیا تھا۔حکمراں اتحاد کے نمبر پورے نہ ہونے کے باعث گزشتہ رات قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس ملتوی کردیے گئے تھے۔ اور اب یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ 10 روز کے بعد آئینی ترمیم منظور کرائی جائے گی۔

