اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ وپشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہمیں حق حکمرانی میں اپنا حق چاہیے یہ آئین اور پارلیمنٹ ہمیں دیتا ہے نہ کہ بلوچ سندھی پشتو ن سرائیکی خیرات نہیں مانگ رہا ہے 1947میں پاکستان بنا یا حق حکمرانی انگریز کی طرف سے ٹرانسفر ہوا ہے 75سال سے آپ نے ہمیں حق حکمرانی میں حصہ نہیں دیا ہے ان خیالات کا اظہار محمود خان اچکزئی نے سردار اختر مینگل کے ہمراہ قومی ا سمبلی کے سامنے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اگر اس ملک میں ہم رہنے والے ہیں تو پاکستان کے ہر ادارے نے ہماری آبادی کی تناسب سے ہمیں اپنا حق ملنا چاہیے آپ ساری افواج دیکھیں سرائیکی سندھ بلوچ پشتون دوربین میں بھی آپ کو نظر نہیں آئیں گے 75سال میں ہم پھر بھی شریف لوگ ہیں چار ضلعوں کی فوج کو پاکستان کی فوج سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ اللہ پاک نے تمام قوموں کے وطنوں کے وسائل آئینی طور پر حق تسلیم کیا جائے حکمران آئین کو کاغذ کا ٹکڑا سمجھتے ہیں ہم سے ایک عمرانی معاہدہ سمجھتے ہیں کتنا بڑا فرق ہے اس کو ایک جرنیل اٹھاکر پھینک دیتا ہے ہمیں گرانٹی چاہیے بلوچستان میں ایک سینیٹ کا ووٹ 70کروڑ روپے میں خریدتے ہیں 40کروڑ روپے میں بلوچستان کے پانچ اضلاع تین مہینے کھانا کھاسکتے ہیں۔
ہمیں حق حکمرانی میں اپنا حق چاہیے یہ آئین اور پارلیمنٹ ہمیں دیتا ہے، محمود خان اچکزئی

ٹیگز:
محمود خان اچکزئی
