کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) صو بائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے گزشتہ شب سائنس کالج میں پیش آنے والے آتشزدگی واقعے کا نوٹس لے لیا ‘اور رپورٹ طلب کی۔وزیر تعلیم نے سیکریٹری کالجز اور ہائیر ٹیکنیکل ایجوکیشن اور متعلقہ کالج پرنسپل کو ہدایت کی کہ واقعے کی فوری انکوائری کر کے تفصیلات سے آگاہ کرے ‘ اور اگر اس میں کسی شرپسندی کا عنصر ملوث ہے تو انکے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ‘واقع کی ایف آئی آر درج کی جائے صوبائی وزیر نے ہدایات کی کہ تعلیمی اداروں میں سیکورٹی کے خاطرخواہ انتظامات کئے جائے ‘غیر متعلقہ اشخاص کا ہاسٹلوں میں داخلہ فوری بند کیا جائے ‘ صوبائی وزیر نے واقع پر تشویش کا اظہار کیا۔
سائنس کالج میں آتشزدگی کا واقعہ،صوبائی وزیرتعلیم نے واقعے کا نوٹس لے لیا،رپورٹ طلب

ٹیگز:
سائنس کالج
