کراچی : کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکرٹری محمدرضوان بھٹی، دیگرعہدیداران و گورننگ باڈی کے ارکان نے کوئٹہ میں صحافی عبدا لواحد رئیسانی کے بے ہیمانہ قتل پر شدیدغم وغصے کا اظہارکرتے ہوئے بلوچستان حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ مقتول صحافی واحد رئیسانی کے قتل کی تحقیقات کیلئے فوری طور پر بلوچستان ہائیکورٹ کے ججز پر مشتمل جوڈیشل کمیشن قائم کیاجائے۔کراچی پریس کلب سے جاری اپنے بیان میں پریس کلب کے عہدیداروں نے کہاکہ کوئٹہ میں صحافی عبدالواحد رئیسانی کا بے دردی سے قتل کیا جانا افسوسناک ہے۔پاکستان میں صحافیوں کی زندگیاں شدید خطرات سے دوچار ہیں۔وہ نامساعد حالات میں اپنے پیشہ وارانہ فرائض انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رواں سال ملک بھر میں صرف چار ماہ میں سات سے آٹھ صحافی نا معلوم قاتل کی گولیوں کا نشانہ بن چکے ہیں اور حکومت صرف تحقیقات کی تسلیاں دے کر نا معلوم قاتلوں کے حوصلے بڑھانے کا کام کر رہی ہے۔کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے صحافی عبدا لواحد رئیسانی کے قتل کے محرکات جاننے کیلئے فوری طور سے جو ڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے وفاق اور صوبائی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ صحافیوں کے لیے تحفظ کے لیے فول پروف انتظامات کریں۔
کراچی پریس کلب کا کوئٹہ میں صحافی عبدا لواحد رئیسانی کے بے ہیمانہ قتل پر شدیدغم وغصے کا اظہار

ٹیگز:
کراچی
