کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان ہائی کورٹ نے وزیر اعلی بلوچستان کے خلاف دائر آئینی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ منگل کو بلوچستان ہائی کورٹ میں وزیر اعلی بلوچستان کے خلاف دائر آئینی درخواست کی سماعت جسٹس روزی خان بڑیچ نے کی، درخواست گزار کے وکیل محمد حسن مان ایڈووکیٹ جبکہ وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے کامران مرتضی ایڈوکیٹ نے دلائل دیئے جس پر عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، واضح رہے کہ درخواست گزار گہرام بگٹی نے حلقہ پی بی 10 کے 38 پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کی بائیومیٹرک تصدیق کرانے کی استدعا کی تھی۔
بلوچستان ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ کیخلاف دائر آئینی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

ٹیگز:
بلوچستان ہائی کورٹ
