کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت نے سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلرکو ہٹانیکا فیصلہ کیا ہے، صوبے کے غیر فعال اسکولوں میں کنٹریکٹ پر اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے جبکہ ایس بی کے تحت پاس ہونے والے 4ہزار امیدواروں کو بھی ڈیڑھ سال کے کنٹریکٹ پر بھرتی کیا جائے گا، ہرنائی اور چاغی سے ملنے والی لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔شاہد رند کا کہنا تھا کہ صوبائی کا بینہ کے اجلاس میں محکمہ صحت اور تعلیم کے معاملات زیر غور آئے،فیصلہ کیا گیا کہ صوبے کے غیر فعال اسکولوں میں کنٹریکٹ پر اساتذہ بھرتی کی جائیں گے،یہ تعیناتیاں یونین نسل کی سطح پر ڈیرہ سال کیلئے کی جائیں گی اور کسی بھی دوسرے اسکول میں انکا تبادلہ نہیں ہوسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہونے والے ٹیسٹ کے تحت 4ہزار استاتذہ کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے یہ تعیناتیاں بھی کنٹریکٹ کی بنیاد پر ڈیرھ سال کے لئے ہونگی۔انہوں نیکہا کہ وائس چانسلر وویمن یونیورسٹی ڈاکٹر ساجدہ نورین کے خلاف انکوائری رپورٹ بھی کابینہ میں پیش کی گئی، کابینہ نے انکوائری رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے وائس چانسلرساجدہ نورین کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے، وائس چانسلر کو ہٹانے کیلئے کی سمری گورنر بلوچستان کو بھجوادی ہے، ان کا کہنا تھا کہ قائم مقام وائس چانسلر ایس بی کے یونیورسٹی روبینہ مشتاق کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے، ترجمان حکومت بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس میں پبلک سیکٹریونیورسٹیز میں وائس چانسلر کی تقرری کے لئے کابینہ کمیٹی نے اپنی سفارشات پیش کیں محکمہ قانون سے منظوری کے بعد وائس چانسلرز کی تعیناتی پر قانون سازی کی جائے گی،شاہد رند کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے 2014میں گندم کی خریداری کے لئے لئے گئے 2ارب80کروڑ روپے کے قرض کو ادا کردیا ہے اس قرض پر ماہانہ 12کروڑ روپے سود ادا کیا جارہا تھا۔انہوں نے کہا کہ کنٹریکٹ استاتذہ کی تعیناتی پر میٹرک، ایف ایس ای اور گریجویشن میں نمبروں کی بنیاد پر بننے والے میرٹ پر ہوگی ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گوادر ائیرپورٹ وفاقی حکومت کا معاملہ ہے اس کے افتتاح کی سوشل میڈیا پر متضاد باتیں موجود رہیں افتتاح کی حتمی تاریخ وفاقی حکومت ہی دیگی۔انہوں نے کہاکہ ہرنائی سے لاش ملی ہے اس کی شناخت نہیں ہوئی ہے جب تک شناخت نہیں ہوتی قیاس آرائی سے گریز کیا جائے چاغی میں بھی لاشیں ملی ہیں انکی شناخت کا عمل جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ ورکرز ویلیفئر بورڈ میں رجسٹرڈ مزدوروں کے بچوں کو تعلیمی اسکالر شپ دی گئی ہے ڈیرہ بگٹی، کوئٹہ اور ہرنائی میں رجسٹرڈ مزدوروں کے بچوں کو تعلیمی اسکالر شپ دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کابینہ نے سیکرٹری صحت کو ادویات کی خریداری کے لئے تجاویز کابینہ کو جلد ازجلد پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے محمد رضا ہزارہ اورقادر نائل کی چیف انجینئر آپریشن اور ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ علی کیسکو سے ملاقات
کوئٹہ (این این آئی) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل محمد رضا ہزارہ اور سیکریٹری اطلاعات قادر نائل نے کیسکو آفس میں چیف انجینئر آپریشن شوکت جوگیزئی اور ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ علی مدد سیملاقات کی، ملاقات میں ہزارہ ٹاون سمیت حلقہ 40 کے عوام کو درپیش بجلی کی لوڈ شیڈنگ، فیڈرز کی اوور لوڈنگ سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا گیا، کیسکو آفیسران نے سریاب گرڈ اسٹیشن سے ایک نئے فیڈر نیو کرانی فیڈر کو ایک ہفتے کے اندر چلانے اور شیخ ماندہ گرڈ سے ایک اور نئے فیڈر نیو ویسٹرن بائی پاس فیڈر پر کام تیز کرنے کی یقین دہانی کرائی۔نیو کرانی فیڈر کے آغاز سے نیو ہزارہ ٹاون، علی آباد اور ملحقہ علاقوں میں اوور لوڈنگ اور لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ کافی حد تک حل ہوگا جبکہ نیو ویسٹرن فیڈر کی تکمیل سے ہزارہ ٹاون اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی مکمل ترسیل بحال ہوگی۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭
بلوچستان حکومت نے وائس چانسلر ایس بی کےساجدہ نورین کو برطرف کردیا،شاہد رند

ٹیگز:
شاہد رند
