تر بت (ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سرفرازبگٹی نے کہا ہے دہشت گر د امن و ا ما ن خر اب کر کے خا نہ جنگی پید ا کر نا چاہتے ہیں جو کبھی بھی کا میا ب نہیں ہو ں گے تربت میں میڈ یا کے نما ئند وں سے بات چیت کر تے ہو ئے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ وہ شہید ذا کر بلو چ کے خا ند ا ن کے غم میں شریک ہونے کے لئے تربت کے دورے پر آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ذاکر بلوچ نہ صرف اپنے خاندان بلکہ صوبے اور ملک کا اثاثہ تھے دہشت گردوں نے ہمارے ملک کے ایک قیمتی اثاثے کو بڑی بیدردی کے ساتھ شہید کردیا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیمیں بلوچستان کی خدمت نہیں کر رہی ہیں بلکہ یہ بلوچ قوم کو نقصان پہنچانے پر تلے ہوئے ہیں اور بلوچ کشی کے مرتکب ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تشدد سے کچھ حاصل نہیں ہوتا بلکہ اس سے قوم کو نقصان ہی پہنچتا ہے بلوچستان کو پہلے بھی پارلیمنٹ سے حقوق ملے ہیں اور آئندہ بھی یہیں سے ملیں گے انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیمیں ہماری بلوچ روایات کی پامالی کررہی ہیں وزیر اعلٰی نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ذاکر بلوچ کی خدمات کے صلے میں 23 مارچ کے دن اعلیٰ سویلین ایوارڈ کے لیے صدر مملکت کو سفارشات بھیج دی ہیں شہید ذاکر بلوچ کی بیوہ اور بچوں کی سرپرستی ہمارا فرض ہے شہید کی بیوہ کو گریڈ 17 کی ملازمت دی جائے گی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ شہید ذاکر بلوچ کا واقعہ کسی المناک سانحہ سے کم نہیں ہے گوادر احتجاج سے متعلق ایک سوال کے جواب میں میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ خواتین سے دست اندازی ہماری روایت کا حصہ نہیں مگر پراکسی میں شیلڈ کے طور پر خواتین کو آگے کرنے والوں کو بھی سوچنا ہوگا انہوں نے کہا کہ آئین و قانون کے مطابق ماہ رنگ بلوچ سمیت تمام لوگوں کے ساتھ مزاکرات کے لیے تیار ہیں وزیر اعلٰی بلوچستان نے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انکی ساری توجہ بلوچستان کو ترقی دینے پر مرکوز ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ بلوچستان کے عوام کو باوقار روزگار اور کاروبار کے مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ وہ ایک خوشحال زندگی گزار سکیں اور غیر قانونی تجارت اور جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے سے بچ سکیں وزیر اعلٰی نے کہا کہ عوام سوشل میڈیا پر ملک کے خلاف جھوٹے پروپگنڈے پھیلانے والے اکاؤنٹس پر کان نہ دھریں ان عناصر کا کام منفی خبریں پھیلا کر ملک و قوم کو بدنام کرنا اور بے چینی پھیلانا ہے۔
شہید ذاکر بلوچ کی بیوہ اور بچوں کی سرپرستی ہمارا فرض ہے،وزیر اعلیٰ بلو چستان

ٹیگز:
وزیر اعلیٰ بلو چستان
