کوئٹہ :مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے ترجمان نے تاجروں پر تشدد اور فائرنگ کرنے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فائرنگ میں ملوث اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کیا جائے اور زخمیوں کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ کوئٹہ کے مقامی شاپنگ پلازہ کے ملازمین پرلیویز اہلکاروں کا تشدد اوران پر وحشیانہ فائرنگ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ترجمان نے کہا کہ لیویز کی فائرنگ سے متعدد ملازمین زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ترجمان نے کہا کہ مرکزی انجمن تاجران بلوچستان مقامی شاپنگ سینٹر کے ملازمین پرتشدد اورا ن پر وحشیانہ طریقے سے فائرنگ کی مذمت کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ شاپنگ سینٹرکے ملازمین پر تشدد اور فائرنگ میں ملوث لویز اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کرکے انکے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائے بصورت دیگر مرکزی انجمن تاجران پرامن احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
مقامی شاپنگ سینٹر کے ملازمین پر تشدد اور فائرنگ قابل مذمت ہے،ترجمان مرکزی انجمن تاجران بلوچستان

ٹیگز:
مقامی
