سبی (ڈیلی گرین گوادر)صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) بلوچستان کے ریلیف کمشنر/ڈائریکٹر جنرل (RC/DG) جہانزیب خان نے آج یہاں سبی کا جامع دورہ کیا ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ نے ڈی جی پی ڈی ایم اے کو سبی کے مختلف علاقوں کے بارے میں تفصیلات بتائیں اور دورہ کروایا گیا جن میں بکھڑا غلام بولک بچاؤ بند ، کچ ولہاری، ناڑی ہیڈورکس، اور تلی دریا کا شامل ہیں ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ نے انہیں مقامی مسائل اور حالات و عوامل کے بارے میں بھی بریف کیا اس موقع پر ایکسین ایریگیشن خادم چانڈیو ، ایکسین روڈز لطیف اللہ کاکڑ اور دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے ممکنہ مون سون بارشوں سے متعلق ہنگامی منصوبوں پر بات چیت ہوئی ڈی جی PDMA کا کہنا تھا کہ بکھڑا غلام بولک بچاؤ بند کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے گا اسکے علاوہ گاؤں تلی بی بی صاحبہ کے مقام پر بچاؤ بند کی تعمیر و مرمت بھی کی جائے گی اور دریا کا رخ تبدیل کرکے صفائی کروائی جائے گی انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں اعلی حکام کے سامنے تمام صورتحال رکھی جائے گی اور فوری کام کا آغاز ہو گا انہوں نے ممکنہ مون سون بارشوں سے متعلقہ آفات کے لیے تیاری اور موثر ردعمل کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات فراہم کیں۔
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے بلوچستان کا سبی کا اہم دورہ،ڈپٹی کمشنرنےمسائل کے بارے میں بریف کیا

ٹیگز:
پی ڈی ایم اے
