کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی سے ان کے دفتر میں مختلف وفود نے ملاقات کی۔ صوبائی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ ہماری حکومت عوام کی فلاح وبہبود اور سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاکر ان کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں رہے ہیں۔ہماری حکومت وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی سربراہی میں عوام کو ریلیف پہنچانے کے لئے ہمہ وقت حاضر رہتے ہیں صوبے کے تمام اضلاع میں تعلیم و صحت کی فروغ اور پینے کے لیے صاف پانی کی فراہمی ہمارے حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ہمارے صوبے کی پسماندگی دور کرنے کیلئے زندگی کے ہر شعبے میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے کوشش کر رہے ہیں تاکہ عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر حل ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے حلقے کے لوگوں کی خدمت اور خوشحالی کیلئے ہر وقت حاضر رہوں گا۔ ضلع خاران کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے شروع دن سے میرا کوشش رہاہے کہ ہمارے حلقے کے لوگوں کی روزمرہ زندگی میں خوشحالی اور مثبت تبدیلیاں رونما ہوسکے۔ بعد ازاں صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی سے خاران کے وکلاء کا ایک وفد نے ملاقات کی اور ان کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا صوبائی وزیر نے وکلائکو انکے مسائل حل کرانے کی مکمل یقین دہانی کرائی۔
اپنے حلقے کے لوگوں کی خدمت اور خوشحالی کیلئے ہر وقت حاضر رہوں گا،میر شعیب نوشیروانی

ٹیگز:
میر شعیب نوشیروانی
