کوئٹہ : پا کستان تحریک انصاف کے پار لیمانی لیڈر و صوبائی وزیر تعلیم سر دار یار محمد رند نے سریناہوٹل کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہاہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف یکجا ہے شر پسند اور ملک دشمن عناصر کبھی اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے۔ اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ دہشت گرد ترقی کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہونگے انہوں نے کہاکہ دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس ہے اور ہم غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں حکومت بلوچستان سے اپیل ہے کہ زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
ملک دشمن عناصر کبھی اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے، سر دار یار محمد رند

ٹیگز:
ملک
