سبی (ڈیلی گرین گوادر)کمشنر سبی ڈویژن سید زاہد شاہ کی زیر صدارت محرم محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ ، ایس ایس پی سبی عنایت اللہ بنگلزئی ، ایس پی سپیشل برانچ ، دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور سبی ڈویژن کے پانچوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ،ایس ایس پیز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر سبی ڈویژن سید زاہد شاہ نے کہا کہ عشورہ محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات میں معمولی سا بھی خلاء باقی نہیں رہنا چاہیے مرکزی جلوسوں کے روٹس اور اہم مجالس کے مقامات پر سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جائے انہوں نے واضح کیا کہ مانیٹرنگ کے عمل میں کوئی اہم مقام اوجھل نہیں ہونا چاہیےمحکمہ صحت ، میونسپل کمیٹی و دیگر محکمے بھی الرٹ رہیں کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے کہا کہ جلوسوں کے روٹس پر صفائی کے مثالی انتظامات ہونے چاہیں قبل ازیں تمام ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے اضلاع میں محرم الحرام میں سکیورٹی سمیت دیگر کئے گئے انتظامات کے حوالے سے کمشنر سبی کو آگاہی فراہم کی کمشنر سبی سید زاہد شاہ کا کہنا تھا کہ امن و امان کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔ تمام متعلقہ آفیسران و اہلکاروں کو چاہیے کہ وہ اپنے فرائض منصبی نہایت خوش اسلوبی سے ادا کرے مجالس کے دوران امام بارگاہوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹ کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پیز روٹس کا خود جائزہ لیں اور پائی جانے والی خامیوں کو ابھی سے دور کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔ سکیورٹی انتظامات پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لیویز، پولیس اور ایف سی کے جوان ماتمی جلوسوں اور مجالس کے دوران سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے حساس علاقوں میں سکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کیا جائے ڈویژن بھر میں تشکیل کردہ سکیورٹی پلان کے مطابق انتظامات کئے جائیں۔ تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہو جائیں اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں کمشنر سبی نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کو چاہیے کہ وہ دین اسلام کی تعلیمات کو فروغ دینے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرے کیونکہ اسلام ہمیں ایک دوسرے سے پیار و محبت اور اخوت کا درس دیتا ہے۔ ہم سب کو چاہیے ایک دوسرے کے فرقے کا احترام کرتے ہوئے بھائی چارے کی فضاء قائم کریں۔
محرم الحرام میں سکیورٹی انتظامات پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں،سید زاہد شاہ

ٹیگز:
سید زاہد شاہ
