کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میں خاص دلچسپی رکھتے ہیں. بلوچستان میں ٹیوب ویلز کو سولرائزشن پر منتقل کرنے سے نہ صرف زرعی انقلاب برپا ہوگا بلکہ صوبے کے زمینداروں اور غریب کسانوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو جائیگا جس کے مجموعی طور پر پورے صوبے کے ایگریکلچر اینڈ لائیو سٹاک کے سیکٹرز میں بہت جلد مثبت نتائج برآمد ہوں گے. وزیرِاعظم میاں شہباز شریف یہاں کے تاجروں، زمینداروں اور صنعتکاروں کو تمام ضروری سہولیات اور روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں. گورنر بلوچستان نے کہا کہ میاں شہباز شریف کی قیادت میں موجودہ وفاقی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کو عوامی سطح پر بھی زبردست پذیرائی مل رہی ہے. روز آول سے وہ عوام کی امنگوں کے مطابق چلنے اور دنیابھر کے سرمایہ کاروں کی توجہ بلوچستان میں مبذول کروانے کی کاوشوں میں مصروف ہیں. گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف بلوچستان کی تعمیر و ترقی اور بےروزگار نوجوانوں کو روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنے میں بھی خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں. گورنر مندوخیل نے یقین ظاہر کیا کہ وزیراعظم کا دورہ کوئٹہ صوبے کو درپیش مسائل ومشکلات کے حل کیلئے نتیجہ خیز ثابت ہوگا.
وزیراعظم کا دورہ کوئٹہ صوبے کو درپیش مسائل ومشکلات کے حل کیلئے نتیجہ خیز ثابت ہوگا،گورنر بلوچستان

ٹیگز:
گورنر بلوچستان
