کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر پی ایچ ای واسا سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ پینے کے صاف پانی اور شہریوں کو بنیادی ضروریات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانی کا ماہانہ بل باقاعدگی سے ادا کرتے رہنا، مین لائنوں سے غیر قانونی کنکشن نہ لگانا اور پانی کو ضائع ہونے سے بچانا بھی ہر ذمہ دار شہری پر فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے پی ایچ ای کی بہتری کیلئے تمام ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف وفود سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ انہوں نے بعض سائلین کی شکایات کے ازالے کیلیے متعلقہ حکام سے ٹیلی فون پر رابطہ بھی کیا۔انھوں نے مزید کہا کہ ادارے کے استحکام کے لیئے اقدامات کر رہے ہیں۔ سیلف انکم میں اضافے سے ادارے کو فائدہ حاصل ہوگا۔ آمدنی کے دیگر ذرائع بھی تلاش کر رہے ہیں۔ موجودہ حکومت ادارے کی تعمیر و ترقی کے لیئے کوشاں ہیں۔ صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ترقیاتی اسکیمات جلد سے جلد پایہ تکمیل تک پہنچنی چاہئیے تاکہ عوام کو ان ترقیاتی اسکیمات کے ثمرات مل سکے کیونکہ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا وڑن بھی یہی ہے کہ موجودہ حکومت عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشش جاری رکھے تاکہ عوام کو ترقیاتی اسکیمات جلد اور بروقت میسر ہوسکے۔
شہریوں کو بنیادی ضروریات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں،سردارعبدالرحمن کھیتران

ٹیگز:
سردارعبدالرحمن کھیتران
