حب(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ کی جزیر صدرات محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے ڈی سی آفس حب میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں جمعیت علما اسلام ضلع لسبیلہ وحب کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری وتحصیل حب کے امیر مولانا شاہ محمد صدیقی جمعیتِ علما اسلام ضلع حب کے کنوینر جنرل کونسلر وڈیرہ غلام قادر لانگو تحصیل حب کے کنوینر مفتی عبدالولی تحصیل حب جنرل سیکریٹری حافظ ھدایت اللہ جام کالونی ولانگو آباد یونٹ جنرل سیکریٹری حاجی ثنا اللہ لانگو ڈی ایس پی حب امام بلوچ،اسسٹنٹ کمشنر حب علی درانی، اسسٹنٹ کمشنر وندر امیر حمزہ، ڈی ایچ او ڈاکٹر نور محمد بزنجو، چیف آفیسر حب سلیم شاہ،تحصیلدار حب جہانگیر خان، کے الیکٹرک کے سنیل کمار، ایم ایس حب سوک ہسپتال، لیڈا کے افسران، مختلف مکاتب فکر کے علما کرام نے بھی شرکت کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے۔کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس اور ایف سی ہمہ وقت الرٹ رہے گی۔
محرم الحرام کے حوالے فول پروف سیکورٹی کے انتظا کئے جائیں گے، روحانہ گل کاکڑ

ٹیگز:
روحانہ گل کاکڑ
