کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیرداخلہ میرضیاء اللہ لانگو اور صوبائی وزیر لائیو سٹاک بخت محمدکاکڑنے کہاہے کہ تفریحی مقام شابان سے اغواء ہونے والے افراد کی بازیابی کیلئے کوریاست اور قانون نافذ کرنے واے ادارے اپناکردار اداکررہے ہیں اغواء ہونے والے افرادکے اہل خانہ کو جلدخوشخبری سنائیں گے،ملک اور بلوچستان میں امن و استحکام کے قیام اور دہشت گردی کے ناسور کے خلاف معاشرے کے ہر شخص آواز اٹھانی ہوگی۔یہ بات انہوں نے شابان سے اغوا ہونے والے افراد کے اہل خانہ کی جانب سے بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاج کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ وزیرداخلہ میرضیاء اللہ لانگو،صوبائی وزیر لائیو سٹاک بخت محمدکاکڑاور پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی سردارعبیداللہ گورگیج نے مظاہرین سے مذاکرات کئے۔صوبائی وزراء اوررکن اسمبلی نے احتجاج کرنے والوں کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت مغویوں کی جلد بازیابی کیلئے اقدامات کررہی ہے حکومتی وفد کی یقین دہانی پر مغویوں کے اہل خانہ نے اپنااحتجاج ختم کردیا۔صوبائی وزیرداخلہ میرضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ شابان سے اغوا ہونے افراد کی بازیابی کے لئے کوششیں جاری ہیں حکومت نے صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ کواہل خانہ سے بات چیت کے لئے فوکل پرسن مقرر کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ مغویوں کے اہل خانہ کوجلد خوشخبری سنائیں گے اغوا ہونے والے افراد ہمارے اپنے ہی لوگ ہے جن کی بازیابی کے لئے ریاست کردار ادا کررہی ہے حکومت میں مشکل وقت میں اہل خانہ ساتھ کھڑی ہے انہیں تنہانہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردجس کو بھی مارررہے ہیں وہ معصوم اور بے قصور ہیں دہشت گردوں کو انسان اور انسانیت سے نفر ت ہے،پوری قوم اس امر پر یک زبان ہے ملک کے وجود کے خلاف کام کرنے والوں کا قلع قمع کیا جائے۔وزیرداخلہ نے کہاکہ امن استحکام کے قیام اور دہشت گردی کے ناسور کے خلاف معاشرے کے ہر شخص آواز اٹھانی ہوگی۔صوبائی وزیر بخت محمدکاکڑنے کہاکہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اغوا ہونے والے افراد کی بازیابی کوشاں ہے حکومت کی کوشش ہے کہ اغواء ہونے والے افراد جلد بحفاظت اپنے گھروں کو آجائیں انہوں نے کہاکہ اغواء ہونے والے افرادکے اہل خانہ کے ساتھ رابطے میں رہیں گے انکا دکھ اور غم ہمارا غم ہے
حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اغوا ہونے والے افراد کی بازیابی کوشاں ہے،وزیردخلہ بلوچستان

ٹیگز:
وزیردخلہ بلوچستان
