کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان میں کانگو وائرس سے متاثرہ 2 مریض دم توڑ گئے ہیں جبکہ 3 کی حالت تشویشناک ہے، مزید 4 کیس سامنے آگئے ہیں۔کوئٹہ میں کانگو وائرس سے متاثرہ 1 خاتون سمیت 2 افراد دم توڑ گئے ہیں، جاں بحق مریضوں میں بی بی عائشہ کا تعلق قلعہ سیف اللہ جبکہ عبدالقیوم کا تعلق غوث آباد کوئٹہ سے ہے۔
مزید 4 مریضوں میں کانگو وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، مریضوں کو ناک منہ سے خون آنے اور شدید بخار کی شکایت پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔مریضوں کی عمریں 23 سے 55 سال ہیں، مریضوں میں 1 تعلق کوئٹہ، 2 قلعہ سیف اللہ اور1 کابرشور توبہ کاکڑی کا تعلق پشین سے ہے، 3 مریضوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

