مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)مشنر قلات ڈویژن محمد نعیم بازئی نے کہا کہ مشترکہ کوششوں سے ترقی کی خواب شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے مستونگ میں قیام امن صحت تعلیم پینے کی صاف پانی کی فراہمی کے لیئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں تمام محکموں کے سربراہ عوام کی فلاح وبہبود اور انکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کرے محکمے کی سربراہ عوام کے خدمت گار ہوتے ہیں جب تک ہم اپنے آپ میں تبدیلی نہیں لائینگے اس وقت تک کسی معاشرے اور علاقے کی ترقی ممکن نہیں میری اولین ترجیحات میں قیام امن کی بحالی تعلیم و صحت ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ مستونگ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر مستونگ سمیع اللہ آغا کی جانب دیئے گئے بریفنگ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مستونگ سمیع اللہ آغا نے کمیشنر قلات ڈویژن کو قومی شاہراوں اور سیکورٹی کی صورتحال ضلع مستونگ میں تعلیمی مسائل بعض پرائمری اسکولوں کی غیر فعالی اساتذہ کی کمی انرولمنٹ تعلیمی معیار کی بہتری عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیئے اٹھائے گئے اقدامات آبنوشی کی اسکیمات غیر فعال ٹیوب ویلوں کی فعالیت ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق صورتحال سے آگاہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مستونگ سمیع اللہ آغا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) مستونگ عبدالمنان پی ایس ٹو ڈپٹی کمشنر بابو بشیر احمد سرپرہ آغا رحمت شاہ اور ڈی سی آفس کے دیگر ملازمین بھی موجود تھے کمیشنر قلات ڈویژن محمد نعیم بازئی نے کہا کہ قیام امن میری اولین ترجیحات میں شامل ہیں اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے عوام کی جان و مال کی تحفظ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے قومی شاہراوں پر گشت بڑھا دی جائے عوام خصوصا قومی شاہراوں پر سفر کرنے والے مسافروں کی تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائے انہوں نے کہا کہ ہم سب کو اپنے علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لیئے مثبت کردار ادا کرنا ہوگا امن و امان کے بعد تعلیم صحت اور دوسرے شعبے فعال ہونگے کیونکہ اگر جہاں امن نہیں وہاں باقی شعبے خودبخود متاثر ہونگے اس لیئے امن و امان کی صورتحال یقینی بنانے ہونگے انہوں نے کہا کہ تمام افسران اور ماتحت عملے کو تاکید کی کہ وہ عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائے انکے جائز اور بنیادی مسائل فوری حل کرنے کی کوشش کرے تاکہ کسی کو کوئی مشکلات درپیش نہ ہوسکیں انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاسرے کی ترقی تعلیم ہی کے ذریعے ممکن ہے اس لیئے محکمہ تعلیم کے متعلقہ افسران اور اساتذہ طلباء و طالبات کی تعلیم پر خصوصی توجہ مرکوز رکھیں انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقوں میں غربت و پسماندگی کی وجہ سے تقریبا 90 فیصد عوام سرکاری ہسپتالوں پر انحصار کرتے ہیں اس لیئے ڈسٹرکٹ مستونگ کے تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور معاون اسٹاف عوام کی علاج و معالجے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے انہوں نے کہا کہ تمام محکموں کے سربراہ اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے انجام دے تاکہ ہمارا معاشرہ سدر سکیں معاشرے میں تبدیلی لانے کے لیئے سب سے پہلے ہمیں اپنے اندر تبدیلی لانا ہوگا انہوں نے کہا کہ صحت تعلیم اور امن امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے اور نہ ہی کوئی کوتاہی برداشت کرینگے اس سلسلے میں تمام محکموں کے سربراہ اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی بہتر بنا کر لوگوں کے جائز مسائل فوری نمٹا دے عوام کو شکایات موقع نہ ملنا چائیے۔
صحت، تعلیم اور امن امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے،کمشنر قلات ڈویژن

ٹیگز:
کمشنر قلات ڈویژن
