تربت(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنمااورپارلیمانی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ بلوچستان مینا مجید بلوچ نے گزشتہ روز ٹیچنگ اسپتال تربت کا دورہ کیا۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کیچ کے صدرڈاکٹرمیران دشتی کی قیادت میں ڈاکٹرزنے ان سے ملاقات کی۔ملاقات میں ایم ایس ڈاکٹراحمد بلوچ، ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹرراشدہ بلوچ،ڈاکٹر مصباح منیر،ڈاکٹرجاوید کریم،ڈاکٹرآصف بلوچ،ڈاکٹرفوزیہ بلوچ،ڈاکٹرواحدبخش،ڈاکٹرلال جان اوردیگر ڈاکٹرزموجود تھے۔انہوں نے اسپتال کے مسائل ومشکلات اورکارکردگی سے پارلیمانی سیکرٹری مینامجیدبلوچ کو آگاہ کیا۔کہ ٹیچنگ اسپتال تربت میں مکران ڈویژن کے تین اضلاع کیچ،گوادراورپنجگورسے مریض علاج ومعالجہ اورآپریشن کیلئے آتے ہیں۔لیکن اسپتال کے بجٹ کم ہونے کی وجہ سے کافی مشکلات کاسامناہے،تربت میں سال میں دس مہینے گرمی ہوتی ہے اورمئی،جون اورجولائی میں ناقابل برداشت گرمی اوربجلی لوڈشیڈنگ سے ٹیچنگ اسپتال کافی متاثر اورکچھ وارڈز میں ڈاکٹرزاورمریض بیٹھ نہیں سکتے ہیں،چائلڈاورڈائیلائسزیونٹ سمیت کچھ شعبے ڈونرزکی مدد سے چل رہے ہیں۔بلوچستان حکومت کو ہیلتھ کارڈ کی پالیسی پر نظرثانی کرنا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ ڈی ایچ او ڈاکٹرابابگر بلوچ سمیت ڈاکٹرکم وسائل زیادہ مسائل ومشکلات میں رہ کر کام کررہے ہیں لیکن عوامی نمائندوں اورسوشل میڈیامیں ڈاکٹرزاورمقامی ہیلتھ افسران کی تعریف اورحوصلہ افزائی دیکھنے کو نہیں ملتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ضلع کے آرایچ سی اوربی ایچ یوز کی فعالی،اسٹاف سمیتڈاکٹرز کو فرض شناس بنانے کیلئے لوکل ہیلتھ کمیٹی اورڈسٹرکٹہیلتھ منیجمنٹ کمیٹی تشکیل دینا چاہئے۔اس موقع پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مینا مجید بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تربت میں ڈینگی کے مریض بڑھ گئے ہیں اس صورتحال میں صوبائی وزیر اورسیکرٹری ہیلتھ کو تربت کا دورہ کرنا چاہئے اورٹیچنگ ہسپتال تربت کے مسائل وزیراعلیٰ بلوچستان تک پہنچائیں گے۔
ٹیچنگ ہسپتال تربت کے مسائل وزیراعلیٰ بلوچستان تک پہنچائیں گے،مینا مجید

ٹیگز:
مینا مجید
