خضدار (ڈیلی گرین گوادر) لیویز فورس خضدار کی اہم کاروائی کراچی گلشن حدید سے چوری شدہ کوسٹر کو برآمد کرکے دو ملزم گرفتار کرلئے۔تفصیلات کے مطابق لیویز فورس خضدار نے رسالدار عبدالقادر،دفعدار قدیراحمد کی سربرائی میں گاسلیٹی لیویز چیک پوسٹ پر ایک کوسٹر گاڈی رجسٹریشن نمبر LPT-1410 کو معمول کے مطابق چیکنگ کے لئے روک دیا۔چیکنگ کے دوران گاڈی میں سواری نہ ہونے اور ملزمان کو مشکوک جان کر تفتیش کا دائرہ کار سخت کردیا۔بعد ازاں معلوم ہوا کہ کوسٹر گاڈی کو گلشن حدید کراچی سے چوری کیا گیا ہیں۔لیویز فورس نے ملزم غفار شاہ اورد لالا خان کو گرفتار کرکے گاڈی کو اپنے تحویل میں لے لیا۔مزید تفتیش جاری ڈپٹی کمشنر خضدار و اسسٹنٹ کمشنر وڈھ نے لیویز فورس گاسلیٹی کے انچارج و اہلکاروں کے زہانت گاڈی کو مشکوک پاکر پکڑنیکی کارکردگی کو سراہا۔
لیویز فورس خضدار کی کاروائی،کراچی گلشن حدید سے چوری شدہ کوسٹر کو برآمد

ٹیگز:
لیویز فورس خضدار
