کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علما اسلام)ف(کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ نوازشریف ایک ٹکٹ میں دو مزے لیں گے، خودمزاحمت اور بھائی مفاہمت سے حکومت کرے۔ حافظ حمداللہ نے (نجی ٹی وی)کو خصوصی انٹرویو میں مسلم لیگ ن سے متعلق سوال ہر کہا کہ پی ڈی ایم میں ن لیگ سے واسطہ پڑا اس لیے ان کو اچھی طرح جانتا ہوں، ن والے مجبور ہوں توپیرپکڑتے ہیں اور منزل پرپہنچ کران میں سریا اور گاڈر آجاتا ہے۔جے یو آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ کچھ دنوں بعدنوازشریف جو بیانیہ بنائے گا تو معلوم ہوگا مولانا سے کیا بات ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ایک ٹکٹ میں دومزے لیں گے، خودمزاحمت،بھائی مفاہمت سے حکومت کرے، لوگ سمجھ گئے ہیں اس لییاب ن لیگ اس طرح قوم کا اعتماد نہیں لے سکتی۔رہنما نے مزید کہا کہ ن لیگ فضل الرحمان کو کیسے منائے گی، وہ کرسی کے لیے سمجھوتا نہیں کریں گے اور اپوزیشن ہی میں رہیں گے۔
نواز شریف ایک ٹکٹ میں دو مزے لیں گے،حافظ حمداللہ

ٹیگز:
حافظ حمداللہ
