اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) مولانا عبدالغفور حیدری کا ایوان سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیسری دفعہ میں اس معزز ایوان کا ممبر بن کر آیا ہوں۔ پندرہ سال میں سینٹ آف پاکستان کا ممبر رہا ہوں۔
میں ذیادہ وقت نہیں لوں گا، جب بھی وقت مانگوں گا ضرورت کے تحت مانگوں گا۔ واپڈا بلوچستان میں ذمینداروں کا معاشی قتل عام کر رہا ہے۔ نگران حکومت میں معاہدہ ہوا تھا کہ زمینداروں کو چھ گھنٹے بجلی دی جائے گی نگران حکومت کے جاتے ہی بلوچستان کے زمینداروں کو دو گھنٹے بجلی دی جارہی ہے دو گھنٹے بجلی سے زمینداروں کا کچھ نہیں ہوتا۔ زمیندار پاکستان میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اسٹیل ملز کراچی کی 32 مساجد کی تنخواہیں بند کردی گئی ہے۔ اسٹیل مل کراچی کا مسئلہ بھی ترجیحی بنیادوں پر حل ہونا چاہئیے کشمیر کا مسئلہ بھی بڑا اہم مسئلہ ہے اسکا مسئلہ بھی حل کرنا چاہئیے اصل کشمیر ہم نے بیچ دیا ہے، اب جو بچا ہے اسکا ہم نے تحفظ کرنا ہے
واپڈا بلوچستان میں زمینداروں کا معاشی قتل عام کر رہا ہے،مولانا عبدالغفورحیدری

ٹیگز:
مولانا عبدالغفور حیدری
