اسلام (ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے سینیٹر طاہر بزنجو نے کہاہے کہ چمن میں لوگ اپنے مطالبات کیلئے کئی ماہ سے دھرنے پر بیٹھے ہیں،حکومت اور مقتدرہ فوری طورپر ان کے مطالبات پر غور کرے بصورت دیگر کسی بھی بڑے حادثے کے تباہ کن نتائج برآمدہونگے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر طاہر بزنجو نے کہاکہ کئی ماہ سے بلوچستان کے شہر چمن میں ایک دھرنا چل رہاہے جن کو بلوچستان میں سرگرم عمل تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل ہیں ان کے نمائندے اسلام آباد تشریف لائے تھے چیئرمین سینیٹ اور سابق وزیر داخلہ سرفراز بگٹی سے ملاقات کی،چمن دھرنے کامسئلہ 20نومبر 2023کو اٹھایاتھا اور مقتدرہ سے اپیل کی کہ ان کی مطالبات پر سنجیدگی سے غور کیاجائے لیکن تاحال اس مسئلے پر کوئی پیشرفت نہ ہوسکا دھرنے کے شرکاء کاکہناہے کہ حکومت کی پالیسیوں کے نتیجے میں وہ راتوں رات ہزاروں کی تعداد میں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں میں حکومت سے صرف یہ کہناچاہتاہوں کہ خدارا ان سے مذاکرات کئے جائیں اگر کوئی بڑا حادثہ رونما ہوا اور اس کے جو نتائج نکلیں گے وہ نہایت تباہ کن ہونگے۔
چمن میں لوگ اپنے مطالبات کیلئے کئی ماہ سے دھرنے پر بیٹھے ہیں،سینیٹر طاہر بزنجو

ٹیگز:
سینیٹر طاہر بزنجو
